تازہ تر ین

سلمان خان نے عامر خان کی سابقہ اہلیہ سے متعلق اپنی غلطی درست کرلی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سُپر اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ و ہدایتکار کرن راؤ سے متعلق کی گئی غلطی درست کرلی۔

حال ہی میں سلمان خان نے کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ جاری کی تھی۔

سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ کی تعریف کرتے ہوئے غلطی سے کہہ دیا تھا کہ بطورِ ہدایتکارہ آپ کی پہلی فلم پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دبنگ اسٹار کو یاد نہیں رہا تھا کہ کرن راؤ نے نے بالی ووڈ میں بطور ہدایتکار 2010 میں فلم ‘دھوبی گھاٹ’ سے ڈیبیو کیا تھا۔

اداکار کی پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اس غلطی کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد اب سلمان خان نے کرن راؤ کے نام دوبارہ نئی پوسٹ جاری کی ہے۔

سلمان خان نے اپنی نئی پوسٹ میں اپنی غلطی درست کی اور ایک بار پھر کرن راؤ کو کام کی پیشکش کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ آپ میرے ساتھ کب کام کریں گی؟

اداکار کی پیشکش پر کرن راؤ نے کہا کہ بھائی! آپ بس تاریخ بتاؤ، میں آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

کرن راؤ نے یہ بھی کہا کہ میری ٹیم اور میرے لیے سلمان خان کی جانب سے ملنے والی تعریف اور حوصلہ افزائی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ یکم مارچ 2024 کو بھارت بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’’لاپتا لیڈیز‘‘ کی ہدایتکاری کرن راؤ نے کی ہے، فلم کو عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے ڈائیلاگ اسنیہا ڈیسائی اور دیویاندھی شرما نے لکھے ہیں۔

2001 کے دیہاتی پس منظر میں بنائی گئی فلم ’’لاپتا لیڈیز‘‘ دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں لاپتہ ہوجاتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv