Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پی ٹی اے نے خفیہ اداروں کو موبائل فونز ریکارڈنگ تک رسائی دی ہوئی ہے، ٹیلی کام آپریٹرز

By saqibمارچ 14, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: ٹیلی کام آپریٹرز نے عدالت میں انکشاف کیا ہے ملکی خفیہ اداروں کو موبائل فونز ریکارڈنگ سسٹم تک رسائی حاصل ہے ہم سسٹم تک پی ٹی اے کو رسائی دے دیتے ہیں وہ جس ایجنسی کو چاہتی ہے رسائی دے دیتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

موبائل فون کمپنیز کے وکیل کی جانب سے دلائل دیے گئے۔ وکیل نے کہا کہ ریکارڈنگ سسٹم بھی لگا ہوا ہے چابی بھی ان کے پاس ہے وفاقی حکومت کا اختیار ہے، حکومت اور ایجنسیز کو سسٹم تک رسائی حاصل ہے وہ سسٹم ان کے دائرہ اختیار میں ہے، ہم سسٹم تک پی ٹی اے کو رسائی دے دیتے ہیں وہ جس ایجنسی کو چاہتی ہے رسائی دے دیتی ہے ، پی ٹی اے اس حوالے سے بہتر جواب دے سکتا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس کیس میں متعلقہ کالز ٹیپنگ کی اجازت نہیں دی۔

جسٹس بابر ستار نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب یہ رویہ درست نہیں ہے، وزیراعظم، اٹارنی جنرل، تین سیکرٹریز نے جواب جمع کرایا کہ فون ٹیپنگ کی کوئی اجازت نہیں دی گئی، آج آپ آ کر کہہ رہے ہیں کہ آپ کا جواب صرف اس کیس سے متعلق تھا۔

جسٹس ستار نے کہا کہ آپ سے بار بار یہ بات پوچھی ہے کہ اگر کوئی سسٹم موجود ہے تو عدالت کے سامنے رکھیں، وفاقی حکومت نے تو یہ بھی لکھا ہے کہ وہ ان چھوٹے معاملات میں مداخلت ہی نہیں کرتے، اگر کسی نے غلط رپورٹ جمع کرائی ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ یہ سب کس قانون کے تحت ہو رہا ہے؟ آٹھ ماہ سے پوچھ رہا ہوں کس فریم ورک کے تحت آپ کام کر رہے ہیں، آپ کو پتا تو ہونا چاہیے ناں کہ مجاز ایجنسی کون سی ہے جس کو آپ رسائی دے رہے ہیں؟

عدالت نے پیمرا سے استفسار کیا کہ پچھلے دو سال سے غیر مصدقہ جو آڈیوز چلائی جا رہی ہیں کیا اس حوالے سے آپ کی کوئی ہدایات ہیں؟

وکیل پیمرا نے کہا کہ ہم تو ایسی آڈیو نشر کرنے کو ممنوع کرنے کا آرڈر ہی نکال سکتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ہم نے ہدایات جاری کیں ہوئی ہیں۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ دو دن آپ دیکھتے رہتے ہیں غیر مصدقہ مواد چلتا رہے ؟ پرائیویٹ ، غیر مصدقہ چلنے والا مواد پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے کسی بلیک میلنگ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے جسٹس بابر ستار کو بتایا کہ 90 فیصد موبائلز میں وائرس ہوتا ہے، کیمرہ بھی آپریٹ کیا جاسکتا ہے، اسرائیل کی ایک کمپنی نے پیگاسس سافٹ ویئر بنایا جو موبائل کو متاثر کرتا ہے، یہ مشکل کام نہیں، ایک منٹ لگتا ہے اور موبائل ہیک کیا جا سکتا ہے، آپ فون میرے پاس چھوڑ کر واش روم جائیں تو اتنی دیر میں اپنا موبائل کنکٹ کر کے مکمل رسائی لی جا سکتی ہے۔

جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب غیرقانونی فون ٹیپنگ ہو رہی ہے؟

وکیل ٹیلی کام آپریٹرز نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی لائسنس پالیسی میں لیگل انٹرسیپشن کی شق موجود ہے، ٹیلی کام آپریٹرز پی ٹی اے کے لائسنس پالیسی کے پابند ہوتے ہیں، ٹیلی کام آپریٹرز کا لیگل انٹرسیپشن میں کوئی کردار ہی نہیں۔

جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ کیا لیگل انٹرسیپشن کا کوئی سسٹم موجود ہے؟

وکیل ٹیلی کام آپریٹرز نے کہا کہ پی ٹی اے کا سسٹم لگا ہوا ہے اور اس کی چابی وفاقی حکومت کے پاس ہے، یہ معاملہ وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور متعلقہ ایجنسی کے درمیان ہوتا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ کوئی آپ کے ڈیٹا اسٹریم میں جاتا ہے اور آپ کو معلوم ہی نہیں؟ کیا ٹیلی کام آپریٹرز کو شامل کیے بغیر سسٹم استعمال کیا جا سکتا ہے؟ فون ٹیپنگ کی متعلقہ اور مجاز ایجنسی کون سی ہے؟

وکیل ٹیلی کام آپریٹرز نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم، ہمیں تو جہاں پی ٹی اے کہتا ہے وہاں سسٹم لگا دیتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے وکیل کو آئندہ سماعت تک تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

saqib

Keep Reading

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، فریقین کو نوٹس جاری

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف آج رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.