تازہ تر ین

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد

راولپنڈی میں انتظامیہ نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملاقاتوں پر 2 ہفتوں کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر منگل اور جمعرات کو ملاقاتوں کیلئے مختص کر رکھا تھا۔

جیل کے گیٹ نمبر 5 کے سامنے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv