تازہ تر ین

شکیب کی بہن کا نام جوئے کی ایپ کے حوالے سے تحقیقات میں شامل

ڈھاکا: بنگلہ دیشی سینئر کرکٹر شکیب الحسن کی بہن جنت الحسن کا نام جوئے کی ایپ کے حوالے سے تحقیقات میں سامنے آگیا۔

بھارت کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایک مشکوک ایپ کی تحقیقات کررہا ہے، جس کے ایک پارٹنر سورج چوکھانی نے بنگلہ دیش میں آن لائن کرکٹ پلیٹ فورم میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جس میں شکیب کی بہن جنت ان کی پارٹنر ہیں، اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔

بہن کا نام جوئے کی ایپ کے حوالے سے سامنے آنا خود شکیب کی شہرت کیلیے بھی نقصان دہ ہے، وہ 2019 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ایک برس پابندی کی سزا بھگت چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv