Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بالی ووڈ میں دیپیکا پڈوکون کی فین ہوں، سارہ خان

By adminمارچ 7, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان کے بعد اب بھارت میں بھی شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فین ہیں اور اُن کے کام کو بہت پسند بھی کرتی ہیں۔

سارہ خان اور اداکار بلال عباس بھارتی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، حال ہی میں اس ڈٖرامے کی نشریات کا آغاز ہوا ہے۔

کمال انجم شہزاد کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کی کہانی شاعرانہ موضوعات، محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کے مرکزی کردار فخر اور کاشف ہیں جنہیں بالترتیب بلال عباس خان اور رضا طالش نے ادا کیا ہے جبکہ سارہ خان ڈرامے میں گل بانو کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔

اس ڈرامے میں کام کرنے کے بعد سے بھارت میں سارہ خان کی مقبولیت کافی بڑھ گئی ہے اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کچھ بھارتی خبررساں اداروں نے اداکارہ کا انٹرویو بھی لیا ہے۔

بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ خان نے اپنے ڈرامہ سیریل ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پاکستان، بھارت سمیت جہاں بھی میرے مداح مقیم ہیں وہ سب اس ڈرامے میں گل بانو کا میرا کردار دیکھیں، یہ ایک پرانے اسکول کی محبت کی کہانی ہے جو جدید دور میں سیٹ کی گئی ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں شائقین خوبصورت محبت کی کہانیاں اور شاعری بہت پسند کرتے ہیں، یہ ڈرامہ بھی دونوں ممالک کے مداحوں کی پسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی طور پر ایک جیسے ہیں، یہاں کی کہانیاں، گھریلو رسم و رواج اور روایات تقریباََ ایک جیسی ہیں، اور پاکستانی اداکار اپنی شاندار اداکاری کے لیے بہت مشہور ہیں جبکہ ہمارے ڈراموں کی کہانیاں بھی زبردست ہوتی ہیں، یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں شہرت حاصل کررہے ہیں۔

سارہ خان نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ کسی بھی اداکار کے لیے دوسرے ملک کے ساتھ کام کرنا بہت بڑی بات ہے، اس لیے اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملے تو یہ میرے لیے بہت اچھا ہوگا اور میں فوراََ ہی آفر قبول کرلوں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بچپن سے بھارتی فلمیں دیکھتی آئی ہوں اور بالی ووڈ میں مجھے دیپیکا پڈوکون بہت زیادہ پسند ہیں، اُن کی شخصیت اور کام کی فین ہوں، اور جب میں نے بطورِ اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو یہ سوچا تھا کہ میں سلمان خان کے ساتھ کام کروں گی۔

admin

Keep Reading

شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان

فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا

میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا

کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟

رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.