تازہ تر ین

عاطف اسلم کی دبئی میں ثانیہ مرزا سے ملاقات

 دبئی:  عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ملاقات کی۔

عاطف اسلم ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں اُن کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، اس کنسرٹ میں جہاں گلوکار کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تو وہیں قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا بھی اس کنسرٹ کا حصہ بنیں۔

گلوکار کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر عاطف اسلم اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی موجود ہیں۔

سارہ بھروانہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ‘۔

عاطف اسلم کی اہلیہ کی یہ اسٹوری ثانیہ مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی جس کے بعد اب یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

sania

واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv