راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت آج بھی ہوگی، گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جج سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
آج وہی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پھر سماعت کریں گے۔
گزشتہ سماعت پر 9 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی تھی، گواہان پر جرح بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل نے کی۔
وکلاء صفائی کی عدم دستیابی پر عدالت نے ملزمان کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کیے تھے، جس پر دونوں ملزمان نے اعتراض کیا تھا۔

