Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی

By adminجنوری 24, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی اور فوادچوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین اور فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ میں آپ کے حکم کے مطابق حاضری لگانے آگیا ہوں، میری درخواست ہے کہ سماعت ملتوی کر دی جائے۔

لاء ونگ نے کہا کہ گواہان کے بیانات اور شواہد ریکارڈ ہونے ہیں جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ 8 فروری کے بعد سماعت رکھ لیں، انتخابات تک کمیشن بھی مصروف ہے، تاثر جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک جماعت کے خلاف ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا جسٹس (ر)اکرام اللہ نے کہا کہ ہم پارٹی نہیں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ مختلف جگہوں پر دفعہ 144 لگا دی گئی ہے، جلسے جلوس نہیں کرنے دیے جا رہے، انتخابات پانچ سال بعد آتے ہیں، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا۔

ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ بلے کے بغیر بھی الیکشن لڑا جا سکتا ہے، جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عوام کو یہ بات کیسے سمجھائیں؟

ممبر کے پی نے کہا شعیب صاحب آپ کے ہر پوسٹر پر بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لگی ہیں، بلا اہم نہیں، لوگ بانی پی ٹی آئی کو جانتے ہیں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کو تیار ہیں، نشان لے کر پانچ سال کیلئے پارٹی تحلیل کردی گئی، جس پر ممبر جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے کہا کہ پانچ سال کیلئے نہیں تاحیات پارٹی کو تحلیل کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن گواہوں کے بیانات 15 فروری کے بعد قلم بند کرے۔

ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ ایک سال سے زائد ہوگیا کیس میں التواء پر التواء ہورہا ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی
فواد چودھری کے وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی ، جس پر ممبر اکرام اللہ نے کہا کہ آج تک فواد چوہدری کی جانب سے شوکاز نوٹس پر جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

فیصل چوہدری نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کردی، فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے 21 فروری تک مہلت دے دی گئی ، فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی تحریری درخواست دیدی۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کی موجودگی میں ٹرائل ہونا چاہیے، ساری دنیا میں ملزم کی غیر موجودگی میں ٹرائل نہیں کیا جاتا۔

وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے التواء کی درخواست منظور کرلی گئی، الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے خلاف توہین کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.