نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ کے لیے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جارہا ہے۔
چوتھے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ وکٹ کیپربیٹسمین اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان،صائم ایوب ، بابراعظم ، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، افتخاراحمد، محمد نواز، کپتان شاہین آفریدی، وسیم جونیئر،حارث رؤف اورزمان خان شامل ہیں۔
پانچ میچز کی اس ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ نے مسلسل 3 میچز میں پاکستان کو شکست دیکر فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے۔

