تازہ تر ین

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد: احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

جج محمد بشیر نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈزریفرنسز میں درخواست ضمانت کا کیس ملتوی کردیا۔

سماعت میں نیب کی جانب سے ضمانت درخواستوں پر دلائل دیے جانے تھے جب کہ وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv