تازہ تر ین

عامر خان کی بیٹی کے دو ولیمے کیوں ہوں گے؟

بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی 3 جنوری کو باندرہ کے عالیشان تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں ہوگی۔

6 سے 10 جنوری کے درمیان اس جوڑے کی دو استقبالیہ پارٹیز، ایک دہلی میں اور دوسری جے پور میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر اداکار چونکہ تعطیلات کی وجہ سے شہر میں نہیں ہیں، اس لیے جو لوگ دہلی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے تو وہ جے پور کی تقریب میں شامل ہوں گے۔

بھارتی اداکار عامر خان شادی میں شرکت کے لئے بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کو کال کے ذریعے مدعو کر رہے ہیں۔

ایرا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوریز پر شادی کی تقریبات سے کچھ تصاویر شیئرکی تھی۔

تصاویر میں ایرا اور ان کی منگیتر نوپور شیکھرے کو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ شادی کے موقع پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تاریخ کا اعلان رواں سال کے اوائل میں کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv