تازہ تر ین

اسکروٹنی کا آج آخری دن: کون اترے گا انتخابی میدان میں اور کون جائے گا گھر، فیصلہ آج ہوگا

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آج آخری دن ہے، آج فیصلہ ہوگا کہ کون انتخابی میدان میں اترے گا اور کون گھر جائے گا۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے 22 حلقوں کیلئے 815 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں، جبکہ سندھ اسمبلی کی 47 نشستوں کیلئے 2030 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے تھے۔

شہباز شریف نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن پر پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود خان مندوخیل نےاعتراضات اٹھائے ہیں۔

آر او نے شہبازشریف کو اعتراضات کے جوابات دینے کے لئے آج تک کی مہلت دی ہے۔

فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا گیا ہے، جبکہ سرگودھا سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراض پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

عابد شیر علی نے این اے 102 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جس کے بعد ان کے خلاف پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ سامنے آگیا ہے۔

حلقہ کے ووٹر رانا عدنان جاوید نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) عابد شیر علی کے خلاف درخواست دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عابد شیر علی کے خلاف تھانا مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، عمران اور بلاول کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کرمنل ریکارڈ کے باعث عابد شیرعلی کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔

دوسری جانب سرگودھا میں پی پی 80 پر 32 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

پی پی 80 میں جمع کرائے گئے مریم نواز شریف کے کاغذات پر عائد اعتراضات کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا، فیصلہ ریٹرننگ آفیسرپی پی 80 انعم بابر سنائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv