تازہ تر ین

شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، عمران خان کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی۔

روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سے درخواست ہے آپ حوصلہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پلان کے تحت آیا وہ کسی کو الیکشن لڑنے نہیں دے رہا، عدلیہ سے امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات جمع کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کہا تھا جو پریس کانفرنس کرچکے انہیں ٹکٹ نہیں دیں گے، شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv