Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

انڈونیشیا میں میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں کو شدید مخالفت کا سامنا

By adminدسمبر 28, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
breaking news
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

میانمار کی فوجی حکومت کے مظالم سے تنگ آکر بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات ختم نہیں ہوسکیں۔ انڈونیشیا میں انہیں شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ طلبہ کے ایک گروپ نے باندے آچے میں اس عمارت پر دھاوا بول دیا جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ ان طلبہ نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام روہنگیا پناہ گزینوں کو ان کے ملک میانمار واپس بھیجے۔

برطانوی نیوز ایجنسی نے اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی جاری ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبہ کے ایک بڑے گروپ نے کنونشن سینٹر پر دھاوا بولا جس میں پناہ گزین ٹھہرائے گئے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق انڈونیشین طلبہ کنونشن سینٹر کی بیسمنٹ میں پہنچے جہاں سیکڑوں پناہ گزین مرد، عورتیں اور بچے زمین پر بیٹھے تھے اور شدید خوف کے عالم میں رو رہے تھے۔ پولیس نے ان پناہ گزینوں کو باہر نکالا۔ چند ایک نے پلاسٹک کے تھیلوں میں سامان اٹھا رکھا تھا۔ انہیں ٹرکوں کے ذریعے وہاں سے لے جایا گیا جبکہ طلبہ یہ تماشا دیکھتے رہے۔

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن (UNHCR) نے ایک بیان میں کہا کہ جن پناہ گزینوں کی زندگی کو ان کے اپنے ملک میں شدید خطرات لاحق ہیں ان کے کیمپ پر طلبہ کا یوں دھاوا بولنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ یو این ایچ سی آر نے بیان میں مزید کہا کہ جن پناہ گزینوں کو ہراساں کرکے نکالا گیا ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جنہیں معقول تحفظ درکار تھا۔

یو این ایچ سی آر کے بیان کے مطابق طلبہ نے پولیس کا پہرا توڑ کر 137 روہنگیا پناہ گزینوں کو زبردستی ٹرک میں سوار کرکے کیا اور انہیں باندے آچے میں کسی اور مقام کی طرف روانہ کیا۔ اس واقعے سے روہنگیا پناہ گزین شدید خوفزدہ ہوئے۔

روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد بڑھنے سے انڈونیشیا میں عوامی سطح پر شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ میانمار سے کشتیوں میں پناہ گزین انڈونیشیا پہنچ رہے ہیں۔ صدر جوکو ودودو نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ گروپ روہنگیا مسلمانوں کو انڈونیشیا بھیج رہے ہیں۔ اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں سے بات چیت کرکے انہیں پناہ گزین کیمپوں میں رکھا جائے گا۔

نومبر اور اپریل میں، جب سمندر قدرے پرسکون ہوتا ہے، روہنگیا کے مسلم پناہ گزینوں کی تھائی لینڈ اور انڈونیشیا آمد بڑھ جاتی ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.