تازہ تر ین

بھارت کی پاکستان کو کھیلوں میں تنہا کرنے کی ایک اور سازش سامنے آگئی۔

لاہور: بھارت کی پاکستان کو کھیلوں میں تنہا کرنے کی ایک اور سازش سامنے آگئی۔

پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی سے محروم کرنے کے لیے بھارت سری لنکا کو سامنے لےآیا۔

پاکستان نے مارچ میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرنی ہے،بھارتی اشاروں پر سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرینیڈو نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو گیمز کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔ چار سال پہلے پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی ملی تھی۔
گزشتہ دور حکومت میں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ان گیمز کے لیے چار ارب کی رقم بھی مختص کی گئی تھی تاہم ابھی تک ان گیمز پر غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے بننے والی آرگنائزنگ کمیٹی ابھی تک گیمز کےمقامات کا فیصلہ نہیں کرسکی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے شہر لاہور کو میزبان کے لیے تجویز کیاتھا۔

اس وقت کی منسٹر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا اسلام آباد میں گیمز کی افتتاحی تقریب کرانے کی خواہشمند تھیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام بھی گیمز کرانے کے حوالے سے تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv