تازہ تر ین

غیر شرعی نکاح کیس: درخواست گزار وکیل کی استدعا پر سماعت پیر تک ملتوی

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت درخواست گزاروکیل کی استدعاپر پیر 11 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

درخواست گزاروکیل راجارضوان عباسی کی دائر کردہ درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئرسول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے۔

وکیل نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں۔ پیرتک کا وقت دے دیں دستاویزات جمع کروا کے اسی روز دلائل بھی دے دیں گے۔

وکیل کی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv