تازہ تر ین

دورہ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کا اعلان کب ہوگا، چیف سلیکٹر نے بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان 25 دسمبر تک کرنے کا عندیہ دے دیا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ری ہبلیٹیشن سے صحتیاب ہونے والے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیم کو دسیتاب ہوں گے، کرکٹر سے بات ہوئی ہے وہ پی ایس ایل سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

جوہر ٹاؤن میں ایک ساکول کے سالانہ سپوٹس ڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ڈومیسٹک اور نیشنل ٹی20 پرفارمرز کو سلیکشن کے لیے زیر غور لایا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ 25 دسمبر تک ٹیم کا ہی اعلان کردیں۔

انہوں نے کہا کہ چار روزہ میچ میں کپتان شان مسعود کی زبردست پرفارمنس سے خوشی ہوئی، اس نے موقع ملنے پر خود کو منوایا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv