Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ایک سیاسی پارٹی جلسہ کرنا چاہے تو دفعہ 144 لگ جاتی ہے، پشاور ہائیکورٹ

By adminدسمبر 7, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پشاور: جسٹس اعجاز انور نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ایک سیاسی پارٹی جلسہ کرنا چاہے تو دفعہ 144 لگ جاتی ہے، باقی پارٹیوں پر کوئی پابندی نہیں۔

پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل، ڈی جی لا الیکشن کمیشن جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکلا اور الیکشن کمیشن کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ یہی ایک پارٹی جلسہ کرے تو اس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ کیا اس سیاسی جماعت کی سیاسی بھاگ دوڑ پر پابندی ہے۔ ایک سیاسی پارٹی جلسہ کرنا چاہے تو دفعہ 144 لگ جاتی ہے۔ باقی سیاسی جماعتوں پر 3 ایم پی او نہیں، نہ کوئی اور پابندی ہے۔
جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ کیا صرف اس پارٹی کے جلسوں کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے؟، جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ سب کو یکساں مواقع فراہم کریں گے۔ کل پشاور میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن ہوا ہے۔ ایس او پیز اور جگہ کے تعین سے اجازت دیں دیتے ہیں۔ اے این پی اور جے یو آئی نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو ہم نے ان کو انکار کیا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت مداخلت نہیں کرتی تو ان کو اجازت نہیں ملتی۔ جسٹس اعجاز انور نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ 5 سال میں آپ کو ایک الیکشن کروانا ہوتا ہے باقی اور کچھ نہیں کرنا ہوتا۔ آپ سے کچھ مانگا جاتا ہے تو آپ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہے۔ کیا آپ کے ڈسٹرکٹ افسر نے کوئی رپورٹ نہیں کی کہ ایک پارٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے؟۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ نے نگراں وزرا لگائے جو اب انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان وزرا کو بھی دیکھیں گے، جہاں قانون کی خلاف ورزی ہو تو ہم کارروائی کرتے ہیں۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ڈسٹرکٹ افسر کو بتائیں کہ کہیں پر ایک پارٹی کو نشانہ بنایا جائے تو آپ مداخلت کریں۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب جماعتوں کو دی جائے۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی میڈیا پر یہ شور ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ایک پارٹی کو فراہم نہیں کی جا رہی اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

بعد ازاں جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی لیول پلیئنگ فیلڈ کی یقین دہانی پر درخواست نمٹاتے ہیں۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔

admin

Keep Reading

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، فریقین کو نوٹس جاری

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف آج رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.