تازہ تر ین

جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے شکست دیدی۔

ملائشیا کے شہر کوالمپور میں کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کے ارشد لیاقت نے شاندار ہیٹرک اسکور کی جبکہ کپتان حنان شاہد نے 32 ویں منٹ میں ایک گول اسکور کیا۔

گزشتہ روز پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ 3-3 گولز ڈرا کیا تھا۔

نیوزی لیںڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی پاکستان جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری گروپ میچ بیلجئم کے خلاف 9 دسمبر کو کھیلے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv