تازہ تر ین

پشاور میں تحریک انصاف کو ورکرز کنونشن کی مشروط اجازت مل گئی

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کل ورکرز کنونشن کے لیے مشروط اجازت مل گئی۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کل ورکرز کنونشن کی اجازت کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شرائط بھی بتادیے۔

اعلامیے کے مطابق ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنا لازمی ہے جبکہ سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری آرگنائزر کی ہوگی۔

اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ کسی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا جبکہ ریاست کے خلاف نعروں اور کسی گروپ یا پارٹی کے خلاف نفرت انگیز بیانات کی اجازت نہیں ہوں گ جبکہ منتظمین کو پابند بنایا گیا ہے کہ کنونشن کی ویڈیو پولیس کو فراہم کرنا آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی اور پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

اعلامیے میں عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر شرائط کی پاسداری نہ کی گئی تو این او سی منسوخ تصور ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv