تازہ تر ین

سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی: حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

پی سی بی نے حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا، انھیں ٹیسٹ ٹیم سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی وضاحت دینے کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں عدم دستیابی ظاہر نہیں کر سکتے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ دنوں میڈیا کانفرنس میں کہا تھا کہ انھوں نے آسٹریلیا سے سیریز کیلیے حارث رؤف کو اسکواڈ میں شمولیت کا کہا مگر انھوں نے انکار کر دیا، پیسر کو بگ بیش لیگ کیلیے بھی این او سی نہیں دیا جا رہا تھا مگر گذشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv