Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پاکستان ٹیم خود کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں ڈھالنے لگی

By adminدسمبر 4, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی: پاکستان ٹیم خود کو کینگرو کنڈیشنز میں ڈھالنے لگی جب کہ مانوکا اوول میں بارش کی دخل اندازی سے قبل کھلاڑیوں نے پرجوش انداز میں کیچنگ پریکٹس کی اور انڈور نیٹس میں بیٹرز نے صلاحیتوں کو چمکایا۔

پاکستان نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، راولپنڈی میں بھرپور ٹریننگ کے بعد اب تمام پلیئرز آسٹریلیا پہنچنے کے بعد میزبان ملک کی کنڈیشنز سے مانوس ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں، گذشتہ روز کینبرا کے مانوکا اوول میں پریکٹس شیڈول تھی، کھلاڑی بھی کافی پرجوش تھے۔

ٹیم ڈائریکٹر و کوچ محمد حفیظ نے پلیئرز کو بھرپور کیچنگ پریکٹس کرائی، سلپ میں کیچز کی خاص طور پر پریکٹس کرائی گئی، آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچز کے دوران کیچز کا کردار اہم ہوتا ہے، فیلڈنگ اچھی ہونے کی صورت میں حریف سائیڈ پر دبائو بڑھایا جاسکتا ہے، بارش کی دخل اندازی کی وجہ سے پریکٹس کو روکنا پڑا تاہم انڈور کھلاڑیوں نے نیٹس میں صلاحیتوں کو چمکایا۔

پاکستان ٹیم بدھ سے میزبان پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، جس سے کھلاڑیوں کو میزبان کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا مزید موقع میسر آئے گا۔

ٹیم 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل مقامی کنڈیشنز سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہونے کے حوالے سے کافی پرامید ہیں۔ یہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی الوداعی سیریز بھی ہوگی، وہ پہلے ہی گرین کیپس کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

انھیں پرتھ ٹیسٹ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بھی بنایا گیا ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انھیں الوداعی پارٹی اجاڑنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

پریکٹس سے قبل میڈیا کانفرنس سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ امیدبھی ہے کہ ان کا ہمارے خلاف اپنی آخری سیریز میں اختتام اچھا ہیں ہوگا۔

شاہین نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے بھی اس سیریز کو اہم قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک اہم سیریز ہے، ہم فی الحال چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آگے اور اس پوزیشن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کیلیے گذشتہ روز 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ ہم پہلے بھی حال ہی میں اعلان کردہ میزبان ٹیم کے ساتھ کھیل چکے ہیں، ہم اس آنے والے چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، امید ہے کہ ہم آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس سینئر اور جونیئرز کا اچھا کمبی نیشن ہے، کینبرا میں تیاری کا اچھا موقع ملے گا، ہمیں وہاں پر کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے تاہم بدھ سے شروع ہونے والے 4 روزہ پریکٹس میچ میں ہمیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، آسٹریلوی کھلاڑی ہمیشہ ہی مضبوط انداز میں مقابلہ کرتے ہیں، ہم بھی ان کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔

3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں باکسنگ ڈے کے موقع پر شروع ہوگا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ نیوایئرکے موقع پر 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

admin

Keep Reading

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.