تازہ تر ین

آمدن سے زائد اثاثہ کیس؛ احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے  فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالت 8 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے وراث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ۔

واضح رہے کہ احد چیمہ نے ریفرنس میں  بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے  جب کہ  نیب لاہور نے احد چیمہ  کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv