تازہ تر ین

فلیگ شپ ریفرنس: نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب اپیل واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ انہیں اپیل واپس لینے کی ہدایات ہیں، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعا کی گئی جوعدالت نے منظور کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو ایون فیلڈ کیس میں بری کردیا جب کہ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی تھی۔

احتساب عدالت نے دسمبر 2018 کو ریفرنس میں نوازشریف کو بری کیا تھا جبکہ نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv