ممبئی: مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اسرائیلی اداکارہ گال گدوت پر شدید تنقید کر ڈالی۔
ثنا خان بھی اُن معروف بھارتی شخصیات میں شامل ہیں جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے معصوم فلسطینی عوام کے لیے آواز اُٹھا رہی ہیں جبکہ اسرائیل کے خلاف سخت احتجاج کر رہی ہیں۔
گال گیڈٹ نے کہا تھا کہ “جب دوسرے لوگ جنگ بندی کا مطالبہ کرسکتے ہیں تو پھر ہم کیوں یہ (غزہ پر بمباری) نہیں کرسکتے؟ اُن کے پاس ہمارے یرغمالی ہیں”۔
اسرائیلی اداکارہ گال گدوت نے ان لوگوں پر سخت تنقید کی جو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ثنا خان نے مزید کہا کہ “اسرائیل صرف غزہ کے لوگوں کو ختم کرنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا”۔
واضح رہے کہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’ونڈر ویمن’ سیریز کی تینوں فلموں میں اسرائیلی اداکارہ گال گدوت نے ہی ‘ونڈر ویمن’ کا کردار نبھایا ہے، اُنہیں اس کردار کی وجہ سے ‘ونڈر ویمن’ کہا جاتا ہے۔
اس سیریز کی پہلی فلم ‘ونڈر ویمن’ سال 2017 میں، دوسری فلم ‘ونڈر ویمن 1984′ سال 2020 میں جبکہ تیسری فلم ‘ونڈر ویمن 3′ اگلے سال ریلیز ہونے کا امکان ہے۔