تازہ تر ین

ورلڈ کپ: انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے تیرہویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللّٰہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اننگ کا آغاز کیا اور اچھے رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 105 رنز بنالیے ہیں۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دہلی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں انگلینڈ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر اور افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی کر رہے ہیں۔

اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔

انگلینڈ نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv