تازہ تر ین

رونالڈو کی فری ہٹ نے کیمرہ مین کو دن میں تارے دکھا دئیے

جدہ:  سعودی عرب میں فٹبال میچ کے دوران النصر کلب سے کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی فری ہٹ نے کیمرہ مین کو دن میں تارے دکھا دئیے۔

ہفتہ کو سعودی عرب کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں النصر اور الرعد کلب کے میچ میں پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی فری کک سے کیمرہ مین کو ناک آؤٹ کر ڈالا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رونالڈو کی فری کِک گول پوسٹ سے گزرتے ہوئے سیدھی پیچھے موجود کیمرہ مین کے سر پر جاکر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور ماتھے پر بڑا گومڑہ پڑ گیا لیکن اسکے باوجود کیمرہ مین نے اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی جاری رکھی۔

 

میچ کے دوران النصر نے الرعد کیخلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔ واضح رہے کہ النصر اس وقت سعودی لیگ میں چھ میچوں میں چار فتوحات کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv