تازہ تر ین

امریکی صدر کے بیٹے پر فردِ جرم عائد؛ 10 سال قید ہوسکتی ہے

 واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر 3 الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنٹر جوبائیڈن پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹا بیان قلم بند کرانے کے جن الزامات کی فرد جرم عائد کی گئی ان میں سزا 10 سال قید ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر کے بیٹے پر الزام تھا کہ انھوں نے پانچ سال قبل جب بندوق خریدی تو بتایا تھا کہ وہ نشہ نہیں کرتے جو کہ جھوٹ تھا اور بعد میں انھوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ بے تحاشا نشہ کرتے تھے۔یاد رہے کہ ہنٹر بائیڈن پر یہ الزامات محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل ڈیوڈ ویس نے 2018 میں دائر کیے تھے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv