آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائرز میں نیدر لینڈز کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیموں کی لائن اَپ مکمل ہوگئی۔
بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے میزبان بھارت کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔

