تازہ تر ین

قومی اسمبلی میں کل بجٹ منظور ہونے کا امکان

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی بجٹ کی کل منظوری کا امکان ہے جس میں 413 کھرب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دی جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں لازمی اخراجات پر بحث ہوگی اور ووٹنگ نہیں ہو گی، قومی اسمبلی مختلف وزارتوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 133 مطالبات زر کی بھی منظوری دے گی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سٹاف لیول معاہدہ کرنے کے لیے پاکستان سے پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے قبل آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv