Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سلمان کے بعد ہنی سنگھ کو بھی قتل کی دھمکی موصول

By adminجون 22, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ممبئی : (ویب ڈیسک)بھارتی گلوکار اور ریپر ہنی سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں گولڈی برار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔
بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ انہوں نے پولیس سے تحفظ کا کہا ہے۔ ہنی سنگھ نے مزید کہا کہ وہ ‘واقعی خوفزدہ’ ہیں۔
گولڈی برار، لارنس بشنوئی کے ساتھ مبینہ طور پر گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث تھا۔ سدھو موسے والا کو گزشتہ سال 29 مئی کو پنجاب کے مانسا ضلع میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی گینگ کے رکن کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برارنے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
انڈیا ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے کہا، "مجھے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ مجھے اور میرے عملے کو گولڈی برار کی طرف سے کالز موصول ہوئی ہیں۔ میں نے کمشنر آف پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے سکیورٹی دیں اور اس کی تحقیقات کریں۔ میں واقعی خوفزدہ ہوں۔” تفصیلات کے بارے میں پوچھے جانے پر ہنی سنگھ نے بتایا کہ "مجھ سے کہا گیا ہے کہ اس بارے میں زیادہ بات نہ کریں کیونکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ میں نے ثبوت دے دیے ہیں۔ یہ میرے ساتھ زندگی میں پہلی بار ہوا ہے۔ لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ مجھے ایسی دھمکی ملی ہے، میرا پورا خاندان خوفزدہ ہے، موت سے کون نہیں ڈرتا؟ میں ہمیشہ سے ایک چیز سے ڈرتا رہا ہوں اور وہ ہے موت، میں نے سکیورٹی مانگی ہے، تحفظ کے لیے۔ کال ایک بین الاقوامی نمبر سے ہے۔ ان میں سے کچھ کالز ہیں اور کچھ وائس نوٹ ہیں۔”
خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں، ممبئی پولیس کو ہنی سنگھ اور ان کی ٹیم کے ارکان کے خلاف ایک ایونٹ کی منسوخی پر تنازعے کے بعد ایک ایونٹ منیجمنٹ ایجنسی کے مالک کو مبینہ طور پر اغوا اور حملہ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ شکایت کنندہ کے طور پر ایونٹ منیجمنٹ ایجنسی کے مالک کے نام کا ذکر کرتے ہوئے تحریری درخواست باندرہ کرلا کمپلیکس (BKC) پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی گئی تھی۔
اس طرح کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ہنی سنگھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف یہ شکایت "جھوٹی” اور "بے بنیاد” ہے۔ میری کمپنی یا شکایت کنندہ کے درمیان کوئی تعلق یا معاہدہ نہیں ہے جو میڈیا دکھا رہا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں بالی وڈ کے سپر استار سلمان خان کے لیے ایک دھمکی آمیز فون کال ممبئی پولیس کو موصول ہوئی تھی جس میں نامعلوم شخص نے اداکار کو جلد قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق ممبئی کے مین پولیس کنٹرول روم میں پولیس کو کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے کہا کہ وہ سلمان خان کو 30 اپریل کو قتل کر دے گا۔
اس سے قبل مارچ 2023 میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو جان کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کے گھر کے باہر سکیورٹی میں اضافہ کر دیا تھا۔ ای میل کے ذریعے سلمان خان سے متعلق جان لیوا دھمکی موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے باندرہ پولیس اسٹیشن پر اداکار کے قریبی ساتھی کی مدعیت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برار سمیت روہت گرگ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مبینہ دھمکیوں کا مقدمہ درج کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے قریبی ساتھی کو روہت گرگ نامی شخص کی جانب سے ای میل کے ذریعے جان سے مارنے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، ای میل میں کہا گیا تھا کہ کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برار سلمان خان سے براہ راست مل کر بات کرنا چاہتا ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.