ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف کوریوگرافر اور ڈائریکٹر شنکوپنی المعروف پربھو دیوا کے ہاں 50 برس کی عمر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پربھو دیوا نے اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی تصدیق کی اور ساتھ ہی انہوں نے اس عمر میں والد بننے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش دوسری اہلیہ ہیمانی پربھو سے ہوئی۔دوران انٹرویو پربھو دیوا سے بیٹی کی پیدائش سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ "یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ میرے گھر بیٹی کی آمد ہوئی ہے، اس عمر میں والد بننے پر میں خود کو اب مکمل محسوس کررہا ہوں۔”کوریوگرافر نے مزید انکشاف کیا کہ "انہوں نے اب کم کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ اس وقت اپنی نومولود اور اہلیہ کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔”پربھو دیوا نے کہا کہ "میں نے پہلے ہی اپنے کام کا بوجھ کم کردیا ہے، میں نے محسوس کیا کہ میں بہت زیادہ کام کر رہا ہوں، بس ادھر ادھر بھاگ رہا ہوں، اب میں کچھ بریک لے کر اپنی فیملی کے ساتھ اس وقت سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں”۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

