لاہور: (ویب ڈیسک) مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت اساتذہ نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلباء کے وفد کا کہنا تھا کہ یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث قابلِ قدر تھا، منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے، شرپسند اور اُن کے آلہ کار یاد رکھیں کہ ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے۔
اساتذہ نے کہا کہ فوج کا دشمن اصل میں پاکستان کا دشمن ہے، 9 مئی ایک قومی سانحہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے، بے قصور کو سزا اور مجرموں کو رعایت نہیں ملنی چاہیے، کوئی بھی شرپسند سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔
اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ شرپسندوں نے شہداء کی حرمت کو بھی پامال کیا جو انتہائی شرمناک عمل ہے، نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہیدوں کے بلند درجات کیلئے دعاگو ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

