نیویارک : (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت پر سابق امریکی صدر ٹرمپ کی کم جونگ ان کو مبارکباد دینا مہنگا پڑ گیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں شمالی کوریا کی شمولیت پر ملک کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کو مبارکباد پیش کی جس کے بعد ریپبلکن صدارتی امیدواروں اور پارٹی رہنماؤں نے ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبارکباد دینے پر اقوام متحدہ کی سابق سفیر اور 2024 کی صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کم جونگ ان اپنے ہی لوگوں کو بھوکا مار رہے ہیں، یہ سراسر مذاق ہے کہ عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کا اہم کردار ہے۔ ریپبلکن میری لینڈ کے سابق گورنر نے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کم جونگ ان امریکا کا دشمن ہے، وہ عالمی امن اور آزادی کیلئے خطرہ ہے ، انہوں نے ٹرمپ کو چین کیلئے ایک مفید بیوقوف اور امریکی صدر بننے کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی وزارت صحت کے ڈاکٹر جونگ من پاک کو ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکوٹیو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی مدت 2026 تک ہے۔ بورڈ میں کمیونسٹ ریاست کی یہ پوزیشن ادارے میں ایجنڈے اور پالیسی کے نسخوں کا تعین کرنے کا اختیار رکھے گی۔ شمالی کوریا کی شمولیت کے فیصلے پر پڑوسی ملک جنوبی کوریا کی حکومت کی طرف سے فوری تنقید کی گئی اور شمالی کوریا کی جانب سے عالمی ادارہ صحت اور اس کی بنیادی تنظیم اقوام متحدہ کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

