واشنگٹن :(ویب ڈیسک) امریکا کے صدر بائیڈن نے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر دستخط کر دیے ، تاریخ میں پہلی بار ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔ صدر بائیڈن نے اس بل کی منظوری کو حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے امریکی سپیکر کیون مک کارتھی سمیت دیگر رہنماؤں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ بل کی منظوری سے امریکی عوام کو ریلیف ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اخراجات میں کمی کر رہے ہیں اور ایک ہی وقت میں خسارے کو کم کر رہے ہیں ، ہم سماجی تحفظ سے لے کر طبی سہولت تک، کم آمدن لوگوں کے لیے تحفظِ صحت کے پروگرام سے لے کر سابق فوجیوں،بنیادی ڈھانچے اور صاف توانائی میں اپنی تبدیلی لانے والی سرمایہ کاری تک اہم ترجیحات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز صدر بائیڈن اور ایوان نمائندگان کے سپیکر کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد دونوں ایوانوں نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ کٹوتیوں کے بل کی منظوری دی تھی۔ محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ اگر 5 جون تک کانگریس کسی نتیجے پر نہیں پہنچی تو خزانہ اپنے بل کی ادائیگیاں نہیں کرسکے گا۔ ایوان نمائندگان میں ریبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے جہاں 117 کے مقابلے میں 314 ووٹوں سے بل منظور کیا گیا۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو عددی برتری حاصل ہے جہاں بل کے حق میں 63 جبکہ مخالفت میں 36 ووٹ پڑے۔ منظوری کے بعد صدر جوبائیڈن نے آج قرض کی حد سے متعلقہ بل پر دستخط کر دیے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

