راولپنڈی :(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانند ہے، کوئی سمجھ نہیں آ رہی کہ گڈی کون لوٹے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گا، ستمبر ستمگر ہوگا اور کوئی انہونی بھی ہو سکتی ہے، 20 دن اہم ہیں کٹی کٹا نکل آئے گا، تاحیات نااہل لوگوں کو اہل بنانا اور پھر اُن سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانند ہے، کوئی سمجھ نہیں آ رہی کہ گڈی کون لوٹے گا، پی ڈی ایم صرف پھوٹ کا شکار ہی نہیں عوام میں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی، اصل عوام کی نفرت کا نشانہ نون لیگ ہے، نون کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مُردوں میں رہی، اُس نے اپنی سیاسی ناک خود کاٹی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف کے پاکستان آنے نہ آنے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اُن کیلئے ریسٹ ایز دی بیسٹ ہے، سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے تو معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوگی، 50 فیصد مہنگائی زیاده ، کارخانے بند، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ دنیا میں گندم اور ایل این جی کی قیمت 100 فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں 100 فیصد بڑھ گئی، معیشت زمین بوس ہوگئی ہے، غریب زندہ دفن ہوگیا ہے، قبرایک ہے اور بندے چار ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

