اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے 290 روپے ڈالر ریٹ پر بجٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ بجٹ کیلئے 290 روپے ڈالر ریٹ کے مطابق تخمینے تیار کئے جارہے ہیں، ڈالر ریٹ میں آنے والی تبدیلی حکومتی اعداد و شمار کو غلط کر سکتی ہے، ایسی صورت میں حکومت کو سپلیمنٹری گرانٹس جاری کرنا پڑے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے دفاعی بجٹ، فارن ڈیبٹ سروسنگ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام زد میں آسکتے ہیں، مجوزہ ڈالر ریٹ پر بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی ایک ٹریلین روپے تک پہنچ سکتی ہے، حکومت مجموعی طور پر ڈیبٹ سروسنگ کی مد میں 7.5 ٹریلین روپے مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے پہلے ڈالر ریٹ 300 رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور بعد میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے 290 روپے رکھا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

