لاہور: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار کہاں ہیں، آج بھی پیش نہیں ہوئے۔
وکیل بیرسٹر مومن ملک نے کہا کہ ہم نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
فاضل جج نے کہا کہ عثمان بزدار کو پیش کریں پھر درخواست واپس لے لیں۔
عثمان بزدار کے وکیل بیرسٹر مومن ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ ابھی نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں، اگر ضرورت پڑی تو کچھ عرصہ بعد دوبارہ عبوری ضمانت دائر کریں گے، عثمان بزدار طبیعت خراب ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی انکوائری جاری ہے، تفتیش کیلئے طلب کریں گے، وارنٹ گرفتاری 6 ماہ بعد جاری ہوں گے۔
بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

