تازہ تر ین

کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی : (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کےقبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے کراچی کےمختلف علاقوں میں 25 سےزائد ڈکیتی کی وارداتوں اور موٹرسائیکلیں چھیننے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv