تازہ تر ین

واشنگٹن، وائٹ ہاؤس پر حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس سے متصل عمارت کی حفاظتی باڑ توڑ کر گھسنے والا مشکوک ڈرائیور 19 سالہ بھارتی نژاد نوجوان نکلا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شخص بھارتی شہری نکلا۔ سائی وریشتھ کنڈالا نامی نوجوان کے پاس سے نازی جرمنی کا جھنڈا بھی برآمد کیا گیا۔
بھارتی نژاد نوجوان کا اپنے ابتدائی بیان میں کہنا تھا کہ اس نے امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے بعد وہ اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ تفتیش کے مطابق بھارتی نوجوان نازی فسطائیت سے بھی متاثر تھا اور وہ اس پلان کی منصوبہ بندی 6 ماہ سے کر رہا تھا۔
خیال رہے کہ 23 مئی کی رات یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واشنگٹن میں حفاظتی باڑ توڑتا ہوا ایک سفید رنگ کا ٹرک وائٹ ہاؤس سے متصل عمارت میں گھس گیا تھا۔ باکس ٹرک کے ڈرائیور نے دو مرتبہ حفاظتی باڑ کو جان بوجھ کر ٹکر ماری جس کے بعد پولیس کی طرف سے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
23 مئی کو پیش آنے والے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئی تھیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول روبوٹ کے ذریعے ٹرک کا معائنہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے امریکی ‘سیکرٹ سروس’ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ٹرک وائٹ ہاؤس کے میدان سے ملحقہ لافائیٹ اسکوائر پر حفاظتی رکاوٹوں سے ٹکرایا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv