کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں سے جو ریلیف ملے اس کے مقاصد سامنے آ رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے کہا کہ آپ کے کیسز کی تفصیل سامنے آئے گی تو لوگوں کو پتا چلے گا آپ سے بڑا کرپٹ کوئی نہیں، پاکستان کا سب سے اہم ادارہ عدلیہ ہے، ہم دل سے عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، ثاقب نثار کی کون عزت کرے گا جو سیاسی جماعتوں کی ٹکٹ بیچ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کل عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ حیران ہوں جبری علیحدگیاں ہو رہی ہیں، خان صاحب ہم نے پاکستان میں 2018ء سے پہلے جبری شمولیتیں بھی دیکھی ہیں، کیسے جہاز بھر بھر کر سیاست دانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کروائی گئی، آپ کو جس طرح مصنوعی وزیراعظم بنوایا گیا پاکستان کے عوام بھولے نہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ کوئی آپ کے نظریے کی وجہ سے سے نہیں آئے تھے، جس طرح سے یہ جا رہے ہیں اس سے بھی زیادہ تیزی سے یہ آئے تھے، اتحادی بھی خوش نہیں تھے وہ جبری اتحادی بنائے گئے تاکہ ناجائز بلز پاس کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو سفارش نہیں سننی چاہیے، قانون اور آئین کے دائرے میں چلیں، قانون و آئین کے مطابق فیصلے دیں ہم دل سے عزت کریں گے، کوئی جج کیسے کسی کو منع کر سکتا ہے تفتیش کرنے سے، یہ سارے غیر قانونی غیر آئینی فیصلے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

