تازہ تر ین

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکار ایک شہری شہید

شمالی وزیرستان: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار اور ایک شہری شہید ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق چیکنگ کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور 3 اہلکار شہید ہوگئے، دھماکے میں ایک شہری بھی جان کی بازی ہار گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہدا کی لاشوں اور زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے خودکش دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے اطراف مکمل ناکہ بندی کرلی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv