لاہور: (ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی سماعت ہوئی، عثمان بزدار کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر فاضل جج نے ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ 3 گھنٹے میں ملزم کو پیش کریں ورنہ فیصلہ سنا دیں گے۔
پراسیکیوٹر نے موقف پیش کیا کہ گزشتہ روز بھی عثمان بزدار کی ایک ضمانت اینٹی کرپشن کورٹ سے خارج ہوئی۔
عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ معاملہ دیکھنے خود عدالت آیا ہوں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پچھلی تاریخ پر بھی کہا تھا کہ ملزم کو پیش کرائیں، ملزم یا جیل جائے گا یا کہیں اور، عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہے ہیں، جواب بھی دینا ہو گا۔ 5 بار فائدہ دیدیا، 5 بار حاضری معافی دی، جتنا فائدہ دے سکتے تھے دیدیا، جو میڈیکل ساتھ لگایا، ڈاکٹر بھی بلا لیتے ہیں اور بورڈ بھی بٹھا لیتے ہیں، کیا یہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں، یہ جواب جو دیا وہ دستخط کے بغیر اور کاپی ہے، نیب کو اصل کاغذات دے دیں۔
عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ سارے کاغذات نیب کو دے دیں گے، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔
فاضل جج نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کر دی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

