تازہ تر ین

امریکی قرضوں کی حد مقرر کرنے کے تنازع پر مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی قرضوں کی حد مقرر کرنے کے تنازع پر مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس سے امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور ہاؤس سپیکر کیون میکارتھی کی ملاقات بے نتیجہ رہی، دونوں فریق حکومت کے قرضہ لینے کی حد بڑھانے کے حوالے سے معاملات طے کرنے میں ناکام رہے۔
ملاقات میں ہاؤس سپیکر میکارتھی نے حکومت پر وفاقی بجٹ میں اخراجات میں کٹوتی کرنے پر زور دیا، کیون میکارتھی کا کہنا تھا کہ ابھی معاملے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv