پیرس: (ویب ڈیسک) پیرس میں جاری 76 ویں کانز فلم فیسٹیول کے دوران خاتون نے اچانک اپنے لباس سے نقلی خون کے 2 کیپسولز نکال کر خود پر ڈال لئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم ’ACIDE‘ کی نمائش کے دوران ریڈ کارپٹ پر خاتون نے سیڑھیوں پر سکیورٹی سٹاف سے آگے نکل کر اپنے لباس سے لال رنگ کے 2 کیپسولز نکال کر خود پر استعمال کئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے احتجاج کے طور پر اس نقلی خون کو اپنے چہرے اور جسم پر لگایا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کی اس حرکت کو دیکھ کر تمام میڈیا کے نمائندے اس کی طرف متوجہ ہوگئے جبکہ سکیورٹی سٹاف نے فوراً ایکشن لیا اور خاتون کو پکڑ کر باہر لے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں والا لباس پہن رکھا تھا اور اس نے روس پر یوکرین کے حملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کیلئے ایسا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کانز فلم فیسٹیول کے دوران یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے روسی فورسز کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
یاد رہے کہ فلمی دنیا کے معتبر ترین میلوں میں سے ایک کانز فیسٹیول 16 مئی سے 27 مئی تک جاری رہے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

