تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف گوادر پہنچ گئے، ایرانی صدر سے ملاقات بھی شیڈول

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف گوادر پہنچ گئے، پشین میں ایرانی صدر سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاک ایران سرحد پر تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کریں گے۔
بارڈر مارکیٹ کے قیام سے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے سے سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی۔
وزیراعظم ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ سربراہان 100 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کریں گے، ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی کے بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی ہے۔
ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار دو سو چار میگا واٹ ہو گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv