کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے بلدیاتی اداروں کے لیے جاری انتخابی شیڈول کو تاخیری حربہ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا ہے کے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت کو کم کیا جائے اور پہلے مخصوص نشستوں کا مرحلہ مکمل کرکے پارٹی پوزیشن کی بنیاد پر مخصوص نشستیں ڈکلیئر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بلدیاتی اداروں کے لیے ایک ماہ کے عرصے کا شیڈول تاخیری حربہ ہے اور پیپلزپارٹی اس حربے کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کی مدت کو کم کرے اور پہلے مخصوص نشستوں کا مرحلہ مکمل کیا جائے جس کے بعد تمام بلدیاتی اداروں میں حلف برداری کا انعقاد کیا جائے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کے حلف برداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابی شیڈول میں تقریباً ایک ماہ کا عرصہ منتخب اراکین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور ان کی حق تلفی کے مترداف ہے کیوں کہ بلدیاتی اداروں کے منتخب امیدوار بہت عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔ سینیـٹر نثار کھوڑو ںے کہا کہ الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کرکے سندھ کے لوگوں کے صبر کا امتحان نہ لے، سندھ نے بلدیاتی انتخابات کرادیے ہیں تو سندھ کے لیے تاخیری حربے اپنائے جارہے ہیں جبکہ پنجاب میں تو بلدیاتی اداروں کا تصور ہی ختم کردیا گیا ہے اس پر الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

