کراچی:(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 21 مئی کو کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی، مجموعی طورپر 315 خصوصی پروازوں کے ذریعے 65 ہزارعازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن برائے 2023 کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پی آئی اے قبل از حج آپریشن 21 مئی سے شروع کرے گی، پہلی حج پرواز پی کے773، 21 مئی کو کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی. قبل ازحج آپریشن 22جون تک جاری رہے گا۔پی آئی اے 315 خصوصی حج اورشیڈول پروازوں کے ذریعے65 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی اور 2 اگست تک حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن جاری رہے گا۔ اسلام آباد سے پی کے 741 تین سو سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی، پی آئی اے حج آپریشن کے دوران اپنے بوئنگ 777 طیارے اور ایئربس 320 استعمال کرے گی۔ خصوصی حج پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، رحیم یار خان، کوئٹہ سے آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی اموراور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو روانہ کردیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

