لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا کردار ہے۔
سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، آج ہمیں موقع ملا ہے کہ جناح ہاؤس کو دیکھیں، دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جناح ہاؤس کے ساتھ کس قسم کا برتاؤ کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس جناح صاحب کا گھر تھا، ایسا واقعہ 75 سال کے بعد ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس کے ساتھ جو کیا گیا یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، سب لوگ یہاں پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر آئے، یہ سب پی ٹی آئی کے ورکرز تھے، اللہ تعالیٰ لوگوں کو عقل اور سمجھ دے، اس عمل کی کوئی معافی نہیں ہے، اس طرح کی چیزیں پاکستانی تاریخ میں پھر نذر نہیں آنی چاہئیں، امید ہے جن لوگوں نے یہ پلان کروایا ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
جہانگیر ترین نے کہا میں نے زندگی کے 10 سال پی ٹی آئی کو دیے، ہم نئے ملک کی نئی مثال بنانا چاہتے تھے، پی ٹی آئی کے پہلے کسی جلسے میں اس قسم کا تشدد نہیں ہوا، خان صاحب سے سیاسی وابستگی اور دوستی تھی، میرے خان صاحب سے تعلقات ذاتی وجوہات کی بنا پر 2 سال قبل ختم ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو پی ٹی آئی کی جدوجہد میں کردار ادا کیا وہ پاکستان کیلئے تھا، یہ سارا کچھ میں نے اپنے لیے نہیں کیا، یہ ہم نے اس لیے کیا تھا کہ غریب کی آواز سنی جائے، بچوں کا مستقبل بہتر ہو، افسوس ہے وہ کوششیں آخر میں یہاں آکر پہنچیں، پاکستان کی افواج میں وہ لوگ ہیں جو بارڈر پر کھڑے ہوکر اپنا سینہ آگے کرتے ہیں، افواج پاکستان ہی ہے جو عوام کا تحفظ کرتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

