لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 70 کارکنوں کی نظربندی معطل کردی،عدالت کی جانب سے نظربندی معطل ہونے والے کارکنان کی تعداد 110 ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس میں کہا کہ خدارا اس ملک کو چلنے دیں، ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتا ہے آپ گرفتار کرلیتے ہیں، لوگوں کے حقوق پامال نہ کریں، اب نہ کوئی جلوس نکل رہا ہے نہ کوئی جلسہ ہے، لوگوں کو جانے دیں گھروں میں جاکر کھانا کھائیں۔
جسٹس انوار الحق پنوں نے مزید کہا اگر کسی نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو آپ مقدمہ درج کریں نظر بند کیوں کررہے ہیں؟ اگر کسی نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا تو ہم کیا کہیں اس کو؟ وکلا اپنے کلائنٹ کو کہیں کہ آئندہ ایسے واقعات کا حصہ نہ بنیں۔
عدالت نے ڈی سی لاہور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نظر بندی کے لیے شواہد ہونا ضروری ہیں، یہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، آئین شہریوں کی آزادی اور زندگی کا تحفظ کرتا ہے، بغیر کسی شواہد کے شہریوں کی نظر بندی کرنا خلاف قانون ہے، صرف ڈی پی او کی رپورٹ پر کسی کو شر پسند کہہ کر نظر بند کرنا کہاں کا قانون ہے۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنان کی نظری بندی ختم کرنے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 40 کارکنان کی نظری بندی معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

